Header Ads

Why did the rupee drop suddenly ?? Prime Minister Imran Khan revealed a surprise





اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اینکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کئی سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ حامد میرنے بتایا کہ میں نے عمران خان سے ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے متعلق سوال کیا تو وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا 
ضرور پڑھیں: گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرادیں تو جماعت اسلامی ’امریکہ مردہ باد ‘ کہاں لکھے گی“ اس سوال کے جواب میں اینکر پرسن نے ایسا جوابدے دیا کہ آپ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہوجائیں گے

حامد میر) کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی جب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواتھا تو مجھے معلوم نہیں تھا اور مجھے بھی ٹی وی کے ذریعے پتا چلا

اور گزشتہ روز بھی جب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تو مجھے ٹی وی کے ذریعے ہی معلوم ہوا / عمران خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ /یہ بنی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈی اولیوایشن کی تھی (یعنی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر میں اضافہ )، سٹیٹ بینک خود مختار ادار ہ ہے اور وہ یہ کام خود ہی کرتاہے جبکہ انہوں نے ہم سے نہیں پوچھاتھاحامد میر نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ اس ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور آپ کا وزیر خزانہ ہے اس لیے جواب دہے تو آپ ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم طریقہ کار بنانے جارہے ہیں تاکہ سٹیٹ بینک حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا کوئی اقدام نہ /کر ے اور پچھلے سو دن میں بھی سٹیٹ بینک نے اپنے طور پر ہی روپے کی قدر میں کمی کی تھی 


No comments

Please Comments You Beutifull People

Powered by Blogger.